ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایچ یومعاملہ :عدالتی تحقیقات کاحکم،یونیورسیٹی کے کشیدہ ماحول کاٹھیکرااپوزیشن کے سرپھوڑنے کی کوشش

بی ایچ یومعاملہ :عدالتی تحقیقات کاحکم،یونیورسیٹی کے کشیدہ ماحول کاٹھیکرااپوزیشن کے سرپھوڑنے کی کوشش

Tue, 26 Sep 2017 21:10:29    S.O. News Service

لکھنؤ، 26 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش حکومت نے وارنسی کی بنارس ہندویونیورسٹی (بی ایچ یو)میں تشددکے معاملہ میں عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔یہ معلومات توانائی کے ریاستی وزیراور ریاستی حکومت کے ترجمان شیکن شرما کی طرف سے دی گئیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے بعدشرمانے کہاکہ عدالتی تحقیقات کاحکم دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور وائس چانسلرسمیت یونیورسٹی کی انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ انہیں طلبہ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہئے تاکہ انہیں بیرونی اورغیرسماجی عناصرسے متاثرہونے کا کوئی موقع نہیں مل سکے۔شرما نے کہا کہ یونیورسٹی کے احاطے میں سیکورٹی انتظامات سخت ہوں گے اور سی سی ٹی وی کو نافذ کیا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ یہ جانچ پڑتال کی جائے گی کہ لوگ کس طرح باہرنکلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نا امید اور مایوس ہے کیونکہ عوام نے اسے ردکردیاہے۔ مخالف جماعتوں کو تعلیم کے ماحول کو متاثر کرناہے۔شرمانے کہا کہ اگر حزب اختلاف سیاست کرنا چاہتی ہیں، توایسا کریں، کیمپس کے ماحول کو مظاہرہ کے لیے خراب نہ کریں۔


Share: